ابنا: عراق کی سکیورٹی فورسز نے عید فطرکے موقع پر ملک کے مختلف علاقوں میں شدید حفاظتی انتظامات کئے ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق آج سے عراقی سکیوریٹی فورسز کو عید فطر کے لئے الرٹ کردیا گيا ہے۔ بغداد میں سکیورٹی سل کے ترجمان سعد معن نے ایک بیان میں کہا ہےکہ سکیورٹی فورسز نے بغداد کو ملانے والے تمام راستوں کڑے انتظامات کرلئے ہیں۔ دوسری طرف عراقی سکیوریٹی فورسز نے مختلف آپریشنوں میں چودہ دہشتگردوں کے ہلاکت اور دسیون کی گرفتارکی خبردی ہے۔ واضح رہے عراق میں حالیہ ہفتوں میں دہشتگردانہ حملوں میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ عراقی حکام کےمطابق عراق میں جاری دہشتگردی میں سعودی عرب، قطر اور امریکہ ملوث ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
5 اگست 2013 - 19:30
News ID: 449455
عراق کی سکیورٹی فورسز نے عید فطرکے موقع پر ملک کے مختلف علاقوں میں شدید حفاظتی انتظامات کئے ہیں۔